عوام25جولائی کو بلا خوف و خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں،نگران وزیراعلیٰ
جمعہ 20 جولائی 2018 23:04
(جاری ہے)
فوکل پرسن بہرہ مند نے نگران وزیراعلیٰ کو بتایا کہ الیکشن کے حوالے سے نگران وزیراعلیٰ کی ہدایات اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق کی روشنی میں بھرپور اقدامات اٹھائے گئے ہیں تمام اضلاع میں متعلقہ محکموں کی ذمہ داریوں کا تعین کیا جا چکا ہے اور مطلوبہ سہولیات مکمل کی جارہی ہیں ۔
انہوں نے آگاہ کیا کہ پرامن اور شفاف انتخابات کیلئے پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا عمل تیز رفتاری سے جاری ہے۔ 953 کیمرے نصب کئے جا چکے ہیں جبکہ باقی ماندہ کیمروں کی تنصیب کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ماضی کے برعکس موجودہ انتخابات کیلئے اضافی انتظامات اور اقدامات کئے گئے ہیں ماضی میں صرف صوبے کی ذمہ داریاں تھیں جبکہ اس بار سات نئے اضلاع کیلئے بھی سیکورٹی ،گاڑیوں اور دیگر مواصلات کا بندوبست کیا گیا ہے نگران وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مدد کیلئے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم اور فعال ہوچکا ہے صحافیوں اور عوام الناس کو ٹیلی فون نمبر کے ذریعے 24 گھنٹے رسائی دی گئی ہے۔ کنٹرول روم میں درج کرائی گئی شکایت یا اطلاع پر تیز رفتار عمل در آمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔یو اے این نمبر091-111-712-713 پر ایمرجنسی کنٹرول روم سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔کنٹرول روم سے فون نمبرز ۔9213920,9211765,9210726,9213838 کے ذریعے براہ راست رابطہ بھی کیا جا سکتا ہے جبکہ فون نمبرز۔091-9210718 اور 091-9210464 پر فیکس کی سہولت بھی دستیاب ہے ۔ انتخابات کے ضابطہ اخلاق کے حوالے سے مسائل اور شکایات کے اندراج کیلئے محکمہ داخلہ میں الیکشن کوآرڈنیشن سیل قائم کیا جاچکا ہے ۔ یہ سیل 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔فون نمبرز091-9210036 اور091-9210300 پر شکایات درج کی جا سکتی ہیں۔ سنٹرل پولیس آفس پشاور اور اضلاع میں پولیس کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں جو مانیٹرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے ۔ بریفینگ میں بتایا گیا کہ نگران وزیراعلیٰ کی ہدایت کے مطابق شہری خدمات کے اداروں ٹی ایم ایز ، ڈبلیو ایس ایس سی ، پی ڈی اے، جی ڈی اے اور لوکل ایریا اتھارٹیز کو 23 جولائی سے 26 جولائی تک اپنے دفاتر 24 گھنٹے کھلے رکھنے اور سٹاف کو ڈیوٹی پر حاضر رہنے کی ہدایت کی جا چکی ہے ۔ پولنگ سٹیشنوں پر ناپید سہولیات کی فراہمی کیلئے متعلقہ حکام دن رات کام کر رہے ہیں ۔ پرایذیڈنگ افسران، آراوز اور ڈی آر اوز کو فرسٹ کلا س مجسٹریٹ کے اختیارات دیئے گئے ہیں۔ گاڑیوں کی فراہمی ، آراوز کیلئے مناسب دفاتر اور سکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے بھی ہدایا ت جاری کی گئی ہیں۔ بینائی سے محروم اور ضعیف العمر افراد کو ووٹ پول کرنے کیلئے خصوصی ریلیف دیا جائے گااورمعذور افراد کیلئے ویل چیئرز فراہم کی جائیں گی ۔ نگران وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا کہ سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں / اُمیدواروں کو ممکنہ خطرات سے آگاہ کیا جا چکا ہے ۔ صوبے میں قومی اسمبلی کے 3675 اُمیدواروں اور صوبائی اسمبلی کے 8895 اُمیدواروں سمیت مجموعی طور پر 12570 اُمیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ صوبہ بھر میں این اے کے 39 اور پی کے کے 99 حلقوں میں انتخابات کے دوران سکیورٹی کیلئے 75 ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے جارہے ہیں۔نئے ضم شدہ علاقوں میں کل 1884 پولنگ سٹیشن ہوں گے ۔ نگران وزیراعلیٰ نے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ غیر جانبدار اور پرامن انتخابات ہمارا ہدف ہے جسکے لئے تیاریوں میں رتی بھر کمی کی بھی گنجائش نہیں ہے انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے بھی تعاون کی اپیل کی اور کہا کہ یہ ایک قومی مقصد ہے جس میں تعاون کرنا سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ میڈیا سمیت معاشرے کے تمام طبقات اس عظیم قومی مقصد میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.