مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو 90لاکھ کم کردیا گیا ہے،زاہد سعید
قومی اسمبلی کی دس اور صوبائی اسمبلی کی 25نشستیںاور40فیصد وسائل کم ہوئے مگر اس پر کسی نے بھی احتجاج نہیں کیا کراچی دنیا کا چھٹا بڑا شہرہونے کے باوجود پانی ، بجلی اور دیگر سہولتوں سے محروم ہے ، متحدہ مجلس عمل اقتدارمیں آکر عوام کو بنیادی ضروریات کی سہولتیں فراہم کرے گی، نامزد امیدوار ایم ایم اے
جمعہ 20 جولائی 2018 23:34
(جاری ہے)
زاہد سعید نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ کراچی میں 35 سال بعد لوگ بے خوف و خطر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔پچھلے ادوار میں اس شہر کے لوگ اپنا سرمایہ دوسرے شہروں اور ملکوں میں منتقل کررہے تھے۔
کیونکہ کسی کو بھتے کی پرچی ملی تو کسی کی فیکٹری کو جلا دیا گیااور کسی کی بوری میں بند لاش ملتی تھی ۔ اس شہر میں بسنے والے عوام اور تاجروں نے بڑے بُرے حالات کا سامنا کیا ہے اگر اس شہر کو مخلص اور دیانت دار قیادت میسر آجائے تو یہ شہر لاہور سے کئی گنا بہتر شہر بن سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آبادی کے لحاظ سے کراچی کی 20 صوبائی نشستوں میں مزید اضافہ ہونا چاہیئے، بد قسمتی سے آبادی کو کم ظاہر کرکے کراچی کا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے ۔یہ شہر جیسا بھی ہے ہم سب کی ملکیت ہے، پچھلے ادوار میں چائنہ کٹنگ کا لفظ روشناس کرایا گیا اور پارکوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی اگر ہم سب کراچی کی اونر شپ لیں تو یہ شہر مثالی شہر بن جائے گا۔جنید مکاتی نے کہا کہ جن کو پہلے مینڈٹ ملا انہوں نے کراچی کے عوام کے حقوق کی جنگ نہیں لڑی، کسی نے اس شہر میں پانی میں اضافے کے لئے کوششیں نہیں کیں، 14 سال مکمل کے باوجود K-4 منصوبہ مکمل نہیں ہوسکا، ہم نے صرف دعوے اور وعدے نہیں کئے بلکہ ترقیاتی کام کرکے دکھائے جس کے عوامی حلقے معترف ہیں۔ منتخب ہوکر کراچی کے لئے وفاق اور صوبے سے خصوصی پیکج حاصل کریں گے، اس کے ساتھ اسمبلیوں میں سودی نظام سے چھٹکارا اور اسلامی نظام رائج کرنے کی آواز اٹھائیں گے۔اگر کرپشن کا بازار گرم رہے گا تو ترقیاتی کام کس طرح بہتر تکمیل تک پہنچیں گے۔# نمزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.