امریکہ کو ایران کے جوہری سمجھوتے سے ہم نے نکلوایا،اسرائیلی وزیراعظم

دوسرے ممالک کو بھی جلد ایرانی جوہری معاہدے سے الگ کر لیں گے ،بینجمن نیتن یاہوکا دعویٰ

ہفتہ 21 جولائی 2018 14:14

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ طے پائے جوہری سمجھوتے سے نکلوانے میں ان کے ملک نے کلیدی کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان کاکہنا تھا کہ اسرائیل دوسرے ممالک کو بھی ایران کے جوہری پروگرام پر طے پائے معاہدے سے الگ کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اس سے قبل اسرائیلی حکومت کی جانب سے ایران کے جوہری پروگرام سے امریکہ کو علیحدہ کرنے کا کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔