سینٹ میں اپوزیشن ارکان کاپی آئی اے یونین کی سرگرمیاں معطل کرنے کے خلاف ایوان سے واک آئوٹ

ہفتہ جولائی 14:55

سینٹ میں اپوزیشن ارکان کاپی آئی اے یونین کی سرگرمیاں معطل کرنے کے خلاف ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جولائی2018ء) سینٹ میں اپوزیشن ارکان نے پی آئی اے یونین کی سرگرمیاں معطل کرنے کے خلاف ایوان سے واک آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایوان بالا میں نکتہ اعتراض پر میاں رضا ربانی نے کہا کہ کل پی آئی اے کے اندر ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے کہ پی آئی اے کے اندر یونین کی سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں۔ یہ مزدور دشمن اقدام ہے۔ اس اقدام کے خلاف اپوزیشن واک آئوٹ کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی سینٹ میں اپوزیشن ارکان ایوان سے واک آئوٹ کر گئے۔