الیکشن کمیشن میں سیاسی رہنمائوں کی جانب سے نازیبا الفاظ کیس کی سماعت
الیکشن کمیشن نے پرویز خٹک کے الیکشن نتائج کا فیصلہ مقدمے کے فیصلے سے مشروط کردیا ایاز صادق ،مولانا فضل الرحمن اور پرویز خٹک کو بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت خٹک نے جو الفاظ استعمال کئے وہ ہنسنے کے نہیں رونے کے ہیں، پی ٹی آئی رہنما شرمناک کام کر کے بابر اعوان کو آگے کر دیتے ہیں، سردار رضا خان کے ریمارکس
ہفتہ 21 جولائی 2018 15:46
(جاری ہے)
وکیل کی یقین دہانی پر چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ ہم آئندہ کے لیے یقین دہانی نہیں مانگ رہے، آئندہ بھی انہوں نے ایسا کیا تو ہم نوٹس لیں گے۔
اس موقع پر الیکشن کمیشن نے ایاز صادق کو الیکشن کی بقیہ مہم کے دوران احتیاط کرنے کا کہتے ہوئے بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کردی۔دوسری جانب سابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی جانب سے نازیبا زبان کے استعمال کا معاملہ بھی زیر غور آیا، پرویز خٹک کے وکیل کمیشن کے روبرو پیش ہوئے۔چیف الیکشن کمشنر نے ان کے وکیل سے استفسار کیا کہ پرویز خٹک بے پشتو زبان میں تقریر کی، کیا آپ نے وہ سنی ہے، جو بات انہوں نے کہی وہ ہنسنے کی نہیں بلکہ رونے کی ہے،اس پر وکیل نے بتایا کہ سابق وزیر اعلیٰ نے بابراعوان کی خدمات حاصل کی ہیں جبکہ وہ دوسری عدالت میں مصروف ہیں۔ جس پر چیف الیکشن کمشنر نے تحریک انصاف کے رہنما شرمناک کام کر کے بابر اعوان کو آگے کیوں کر دیتے ہیں چیف الیکشن کمشنر نے پرویز خٹک کا جواب مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کا نتیجہ کچھ بھی ہو جاری نہیں ہوگا، اس مقدمے کے فیصلے سے مشروط ہوگا جبکہ پرویز خٹک سے بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔علاوہ ازیں انتخابی مہم کے دوران مولانا فضل الرحمن کی جانب سے نازیبا زبان کے استعمال کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔تاہم مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے سینئر وکیل کامران مرتضیٰ بھی پیش نہ ہوئے، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے انہیں بیان حلفی جمع کروانے کا حکم دے دیا۔بعد ازاں الیکشن کمیشن نے تینوں رہنماؤں کے نوٹس کی سماعت 9 اگست تک ملتوی کردی۔مزید اہم خبریں
-
پی آئی سی میں مریضوں کی آسانی کیلئے موڈیولر تھیٹرز کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کروایا جا رہا ہے‘خواجہ سلمان رفیق
-
لاہور ،منشیات سپلائی کرنیوالے بڑے گینگ کے ملزمان گرفتار،کروڑوں روپے کی منشیات برآمد
-
پنجاب ،کھیتوں میں مونجی کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے پر سخت اور مکمل پاپندی ہو گی‘مریم اورنگزیب
-
پنجاب میں گندم کے معاملے پر انکوائری کمیشن کو کچھ نہیں ملے گا،میرے خلاف انکوائری کی خواہش رکھنے والوں کو مایوسی ہوگی‘ محسن نقوی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، وزیر تجارت
-
وزیرِ داخلہ محسن نقوی اورِ وزیرِ ایوی ایشن و دفاع خواجہ آصف کا سیالکوٹ ایئر پورٹ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا
-
صدر آصف علی زرداری آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے
-
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
-
عمران خان نے پی اے سی کا معاملہ سیاسی کمیٹی کو ریفر نہیں کیا، شیر افضل مروت
-
نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے گیمبیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ملاقات
-
پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
-
جن سے اپنا صوبہ نہیں چلایا جا رہا وہ پنجاب کی کارکردگی سے حسد کر رہے ہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.