نیشنل پارٹی نے این اے 270کے اُمید وار جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ کی حمایت کا اعلان کردیا

ہفتہ 21 جولائی 2018 19:45

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) نیشنل پارٹی نے قومی اسمبلی کے حلقہ NA270کے اُمید وار جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ کی حمایت کا اعلان کردیا ہفتہ کی شام نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر پورٹ وشپنگ سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے حب پریس کلب کے صدر الیاس کمبوہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کی حمایت کا اعلان کیا انہوں نے نیشنل پارٹی کے تمام کارکنوں اور بہی خواہوں سے اپیل کی کہ وہ قومی اسمبلی کے حلقہ NA270سے مسلم لیگ (ن)کے اُمیدوار جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ کو ووٹ دیکر کامیاب کرائیں اور ان کی انتخابی مہم میں بھی بھرپور حصہ لیں۔