سجادہ نشین بری امام پیر سید علی گیلانی کاعمران خان کی حمایت کا اعلان

ہفتہ جولائی 20:01

سجادہ نشین بری امام پیر سید علی گیلانی کاعمران خان کی حمایت کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جولائی2018ء) سجادہ نشین بری امام پیر سید علی گیلانی سے عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری نے ملاقات کی جس میں سجادہ نشین بری امام سید علی گیلانی نے عام انتخابات میں عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

زلفی بخاری سے ملاقات میں سجادہ نشین بری امام سید علی گیلانی نے کہا کہ ہم عمران خان کے منشور سے مکمل ا تفاق کرتے ہیں اور اسلام آباد میں عمران خان کی مکمل حمایت کریں گے۔اس موقع پر عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ سجادہ نشین بری امام سرکار پیر سید علی گیلانی کی حمایت کرنے پر مشکور ہیں