تحریک انصاف کی مقبولیت صرف فیس بک تک محدود ہے،بختاور بھٹو

ہفتہ 21 جولائی 2018 20:07

تحریک انصاف کی مقبولیت صرف فیس بک تک محدود ہے،بختاور بھٹو
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے تحریک انصاف کے جلسوں کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقت میں تحریک انصاف کی مقبولیت صرف فیس بک تک محدود ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والوں کا تو حشر نشر ہوگیاہے ،بیچارے کھلاڑیوں پر بہت ترس آرہا ہے کیونکہ ویڈیوز کو تو فوٹو شاپ میں ایڈٹ بھی نہیں کیا جاسکتا جبکہ حقیقت میں تو تحریک انصاف کی مقبولیت صرف اور صرف فیس بک تک محدود ہے اور زمینی حقائق اس سے یکسر مختلف ہیں