فیصل آباد،حلقہ این اے 106میں پینا فلیکس اتار نے پر ایک بار پھر جھگڑا اورفائرنگ ، ایک بچی سمیت 6افراد زخمی

ہفتہ 21 جولائی 2018 21:35

فیصل آباد،حلقہ این اے 106میں پینا فلیکس اتار نے پر ایک بار پھر جھگڑا ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) سابق صوبائی وزیرپنجاب راناثناء اللہ خان کے حلقہ این اے 106میں پینا فلیکس اتار نے پر ایک بار پھر جھگڑا اورفائرنگ کے دوران ایک بچی سمیت 6افراد زخمی ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا 8افراد گرفتار، آن لائن کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے علاقہ 9ج ب بھولے والا میں ریٹائرڈ سب انسپکٹر شہباز احمد کے گھر کے سامنے کھمبے پر (ن) لیگ کی فلیکس لگی ہوئی تھی جس کے اتار نے پر تنازعہ شدت اختیار کر گیا اسی اثناء میں ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی ، جس کے نتیجہ میں عادل ، نصیر ، توصیف ، بلال ، شہباز اسکی بیٹی اقراء وغیرہ زخمی ہو گئے تھے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے 8افراد کو حراست میں لیکر ریٹائرڈ سب انسپکٹر اور اسکے دو بیٹوں کے خلاف دہشت گردی ، اقدام قتل اور 188,148,149دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا