الیکشن ضابطہ اخلاق کی پابندی تمام سیاسی جماعتوں پر فرض ہے ،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 21 جولائی 2018 22:17

چیچہ وطنی۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد زمان وٹو نے کہا ہے کہ الیکشن 2018 ء میں ضابطہ اخلاق کی پابندی تمام سیاسی جماعتوں پر فرض ہے ، اس سلسلے میں کسی کو بھی کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ضابطہ اخلاق سے متعلق پابندی سے متعلقہ مانیٹرنگ آفیسرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ضلع ساہیوال کے تمام حلقوں میں ایم اوز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کیلئے تمام سیاسی جماعتیں برابر کی حیثیت رکھتی ہیں لہٰذا غیر جانبدارانہ طور پر ضابطہ اخلاق پر پابندی پولنگ کے دن ووٹ کاسٹ ہونے کے ٹائم تک جاری رہے گی ،قبل ازیں ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے ہائی سٹریٹ،جوگی چوک،بھٹونگر روڈ، مال منڈی چوک اور مشن چوک سمیت شہر بھر کا تفصیلی دورہ کیا اور ضابطہ اخلاق کی پابندی سے متعلقہ موقع پر ہدایات جاری کیں۔