بلدیاتی ملازمین الیکشن کی سیاسی سرگرمیوں سے دوررہیں، چیئرمین آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ

بلدیاتی ملازمین کسی سیاسی جماعت کی حمایت میں ریلی ،جلسے یا کارنر میٹنگ میں شریک ہونے سے گریزکریں،حافظ مشتاق کوریجو،سیدذوالفقارشاہ

ہفتہ 21 جولائی 2018 22:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے چیئرمین حافظ مشتاق کوریجو (لاڑکانہ) ،صدر سیدذوالفقارشاہ (کراچی ) ،جنرل سیکریٹری اکرم راجپوت (حیدرآباد) ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری علی مردان شیخ (سکھر ) اور جوائنٹ سیکریٹری عبدالہادی مرکیانی (رتوڈیرو) نے کہا ہے کہ صوبے بھر کے بلدیاتی ملازمین عام الیکشن کی سیاسی سرگرمیوں سے دور رہیں ۔

(جاری ہے)

کسی سیاسی جماعت کی ریلی جلسے یا کارنر میٹنگ میں شریک ہونے سے گریز کیا جائے ۔اپنی سرکاری رہائش گاہوں پر بینر ،پینافلیکس یا جھنڈے لگائے جانے کی اطلاع الیکشن کمیشن کو دیں ۔جبکہ الیکشن ڈیوٹی انجام دینے والے عملے کو بھی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی ہے ۔انہوں نے چیف الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن والے روز بائیومیٹرک سسٹم کے تحت آن لائن لاکھوں الیکشن ڈیوٹی انجام دینے والے عملے کو ووٹوں کی کاسٹنگ کو یقینی بنائیں ۔