حیدرآباد،مسلم لیگ ن کے صدر محمد حنیف صدیقی کا آزاد امیدوار حاجی محمد فر ید قریشی کی حمایت کا اعلا ن

ہفتہ 21 جولائی 2018 22:44

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع حیدرآباد کے صدر محمد حنیف صدیقی نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 227 اور صوبا ئی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 67 حیدرآبادپر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ نے والے اُمید وا ر حاجی محمد فر ید قریشی کی حمایت کا اعلا ن کر تے ہو ئے کہا ہے کہ حاجی محمد فر ید قریشی حیدرآباد شہر کی معروف کا روبا ری وسما جی شخصیت ہیں اور عوام کے مسائل حل کر انے میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حاجی محمد فر ید قریشی کی حمایت کے اعلا ن کا فیصلہ اسلئے کیا گیا ہے کہ وہ قر یشی بر ادری میں نما یاں مقام رکھتے ہیں اور عوام کی خد مت کو عبا دت سمجھ کر کر تے ہیں ،انہو ںنے حلقہ این اے 227کی عوام سے اپیل کی کہ وہ 25جو لا ئی کوحاجی محمد فر ید قریشی کو ووٹ دے کر کا میا ب کر یں ،اس موقع پر آزاد اُمید وار حاجی محمد فر ید قریشی نے کہا کہ میر ی تر جیحا ت میں تعلیم ،صحت ،صاف پا نی کی فراہمی ،تعلیمی درس گا ہو ں کی بہتر ی اور عوام کے مفاد میں قانون سازی کے عمل میں بھر پو ر حصہ لینا ہے جبکہ بڑ ھتی ہو ئی مہنگا ئی اور بے روز گا ری کے خا تمے کیلئے بھی عملی قد م اٹھا ئوں گا ،انہو ںنے کہا کہ حیدرآباد شہر کی حا لت انتہا ئی پسما ند ہ ہے گٹر ابل ر ہے ہیں ،شہر کی سڑ کیں انتہا خستہ حالت میں ہیں جبکہ شہر میں ہر گھر پر ڈ یڈ یکشن لگا ہو ا ہے اور کئی کئی روز تک علا قوں میں بجلی نہیں ہو تی ہے ،انہو ںنے کہا کہ میں کا میا ب ہو کر ان تمام مسائل کے حو الے سے اسمبلی میں آواز اٹھا ئو ں گا ۔