راولپنڈی پولیس کی کاروائی ،09ملزمان کو گرفتارکر لیا

05لیٹر کھلی شراب ، 03عدد پستول 30بور معہ11روند، 02عدد خنجر برآمد، مقدمات درج

ہفتہ 21 جولائی 2018 23:27

راولپنڈی پولیس کی کاروائی ،09ملزمان کو گرفتارکر لیا
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوںاور ناجائز اسلحہ رکھنے والوںکے خلاف کاروائی کرتے ہوئی09ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سی05لیٹر کھلی شراب ، 03عدد پستول 30بور معہ11روند، 02عدد خنجر برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ مندرہ پولیس نے شکیل سے 01عدد پستول 30بور معہ03روند، تھانہ کہوٹہ پولیس نے 01عدد پستول 30بور معہ05روند، عبدالقدیر سی01عدد پستول 30بور معہ05روند، تھانہ رتہ امرال پولیس نے وسیم سے 01عددخنجر ،نور دین سے 01عدد خنجر ، تھانہ گوجر خان پولیس نے عرفات سے 05لیٹر کھلی شر اب جبکہ کرایہ دار ی آرڈینس کی خلاف ور زی کرنے پر تھانہ مری پولیس نے شیر علی ،تعصیل اورکامران بشیر کے خلاف خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔