11 بیٹیوں کے بعد چینی بوڑھے کے ہاں بیٹے کی پیدائش۔بہنوں کا بھائی کی شادی پر شاندار تحفہ
امین اکبر ہفتہ 21 جولائی 2018 23:50
چین کےصوبے شانسی سے تعلق رکھنے والے ایک بوڑھے کی بیٹے کی خواہش 11 بیٹیوں کی پیدائش کے بعد پوری ہوئی۔اس خبر کے آنے کے بعد ایشیائی ممالک میں پیدائش کے لیےلڑکوں کو ترجیح دینے کے حوالے سے نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔
یہ کہانی چینی اخبار ”دی پیپر“ میں شائع ہوئی۔ اخبار کے مطابق 11 بہنیں اپنے بھائی سے بہت محبت کرتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے بھائی کی شادی کی ہے۔
(جاری ہے)
اخبار کے مطابق گوا ہاؤزہن نامی شخص صرف ایک بیٹا چاہتا تھا لیکن اس کی بیوی نے 20 سال کی عمر میں ایک بیٹی کو جنم دیا۔ اس کے بعد 27 سالوں تک اس کے ہاں بیٹیاں پیدانے ہونے کے بعد بیٹا پیدا ہوا۔
گوا ہاؤزہن کی سب سے بڑی بیٹی گوا یو نے اخبار کو بتایا کہ میرے والدین روایتی سوچ رکھتے ہیں۔ وہ صرف ایک بیٹا چاہتے تھے۔ 49 سالہ گوا یو نے بتایا کہ ان کے والدین نے سب بچوں کے ساتھ برابر سلوک کیا ہے۔ ایک بچے کی پالیسی پر گوا یو نے بتایا کہ اُن کے والدین نے زیادہ بچوں کی پیدائش پر بھاری جرمانے ادا کیے ہیں۔
گوا یو نے بتایا کہ 11 بہنوں میں سے صرف وہی ہائی سکول تک گئی ہے جبکہ دو بہنیں تو غربت کی وجہ سے سکول بھی نہیں گئی۔
انٹرنیٹ صارفین نے سوال اٹھایا ہے کہ والدین کے پاس بھاری جرمانے ادا کرنے کےلیے رقم تھی لیکن بچیوں کو سکول میں پڑھانے کے لیے پیسے نہیں تھے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ان بہنوں نے اپنے بھائی کو 2 لاکھ 30 ہزار یوان یا 34 ہزار ڈالر کا مکان خرید کر دیا ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کے مالی حالات اتنے بھی زیادہ برے نہیں تھے۔
11 بہنوں کے اکلوتے بھائی نے اعتراف کیا کہ اس کی بہنوں نے ہمیشہ اس کا خیال رکھا ہے۔ اس کی بہنیں خود پرانے کپڑے پہنتیں لیکن اسے نئے خرید کر دیتیں۔ جب گھر میں پانی بھر کر لانا ہوتا تو اس کی بہن اس کی جگہ پانی لاتیں، دوسرے لڑکے 7 یا 8 سال کی عمر سے کام کرنے لگے تھے لیکن اسے کبھی کام نہیں کرنے پڑے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.