الیکشن کمیشن پنجاب نے جیلوںمیںپوسٹل بیلٹ پیپرزکی ترسیل کاکام مکمل کرلیا

اتوار 22 جولائی 2018 04:00

لاہور۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن پنجاب نی پنجاب بھر کی جیلوں میں قید افراد کو حق رائی دہی استعمال کرنی کا موقعہ فراہم کرنی کی لئی جیلوں میں پوسٹل بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام مکمل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہی کہ پنجاب بھر کی تمام اضلاع کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران نی ہر جیل میں مطلوبہ تعداد کی مطابق پوسٹل بیلٹ پیپر لفافوں میں سربمہر کر کی جیلوں کی سپرنٹنڈنٹس کو بھجوا دیئی ہیں اور انہیں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ وصول کردہ پوسٹل بیلٹ پیپر 25 جولائی تک واپس آر اوز کو بھجوا دیں تاکہ ووٹوں کی گنتی میں انہیں پوسٹل بیلٹ پیپروں کو شامل کیا جائی گا جو 25 جولائی تک آر اوز کو وصول ہو جائیں گے۔