امیدوار پولنگ ڈے سے 48گھنٹے قبل انتخابی مہم روک دیں،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر

اتوار 22 جولائی 2018 13:30

فیصل آباد۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسروڈپٹی کمشنر فیصل ۱ٓباد سید احمد فواد نے الیکشن مہم کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر شوکاز نوٹسز کی سماعت کرتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کی یقین دہانی پر حلقہ این اے 109سے امیدوار میاں عبدالمنان اورحلقہ پی پی 110سے امیدوار محمدنواز ملک کو وارننگ جاری اور تاکید کی کہ آئندہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کو نہ دہرایاجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ تمام امیدوار پولنگ ڈے سے 48گھنٹے قبل انتخابی مہم روک دیں اور انتخابات کے روز پولنگ اسٹیشنز پر بھی ضابطہ اخلاق کی پابندی کویقینی بنایا جائے۔