جرمنی میں شدید گرمی ، درجہ حرارت 34 ڈگری،شہریوں نے پارکوں کا رخ کرلیا

برلن اور قریبی شہر برنڈنبرگ میں لوگوں نے پارکوں کا رخ کر لیا اور فواروں میں نہا کر گرمی کی شدت کا مقابلہ کیا

اتوار 22 جولائی 2018 14:30

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) جرمنی میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، درجہ حرارت چونیتس سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، لوگ نہروں اور پارکوں میں لگے فواروں میں نہانے لگے، آئس کریم کی فروخت بڑھ گئی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہاکہ آئندہ 24گھنٹے کے دوران بارش کی توقع ہے، جرمنی کے جنوبی شہر میونخ میں لوگوں نے گرمی سے بچنے کے لئے مصنوعی نہر کا رخ کر لیا اور تیز لہروں پر سرفنگ کرتے رہے۔دارالحکومت برلن اور قریبی شہر برنڈنبرگ میں لوگوں نے پارکوں کا رخ کر لیا اور فواروں میں نہا کر گرمی کی شدت کا مقابلہ کیا۔ آئس کریم کی فروخت میں اضافہ ہو گیا، اس برس مئی سے جرمنی میں گرمی کی لہر جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :