25جولائی کو پولنگ اسٹیشن کے اندر کسی شخص کو سمارٹ موبائل فون اور کیمرہ لانے کی اجازت نہیں ہے ،ْالیکشن کمیشن
اپنا اصل شناختی کارڈ ہمراہ لائیں ،ْ زائد المعیاد قومی شناختی کارڈ بھی قابل قبول ہوگا ،ْ مریضوں ،حاملہ خواتین ،معذور افراد ، بزرگ شہریوں اور خواجہ سراؤں کو پولنگ کے عمل میں ترجیح دی جائے گی ،ْ پولنگ سٹیشن کی حدود میں داخلے سے پہلے ہر ووٹر کی جامہ تلاشی لی جائے گی ،ْکوئی بھی اٴْمید وار، پولنگ ایجنٹ ،مبصر یا صحافی پولنگ عملہ کے ساتھ کسی بھی قسم کی بحث مباحثہ ،ْتکرار سے گریز کرے گا ،ْ بیان
اتوار 22 جولائی 2018 14:40
(جاری ہے)
عوام سے کہا گیا کہ پولنگ سٹیشن کے اندرکسی شخص کو سمارٹ موبائل فون اور کیمرہ لانے کی اجازت نہیں ہے ،ْ اپنا اصل شناختی کارڈ ہمراہ لائیں۔زائد العمیاد قومی شناختی کارڈ بھی قابل قبول ہو گا ،ْ شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی قابل قبول نہیں ہوگی ۔
بیان کے مطابق شناختی کارڈ کے علاوہ کوئی اور دستاویز قابل قبول نہیں ہوگی۔بیان میں کہاگیا کہ مریضوں ،حاملہ خواتین ،معذور افراد ، بزرگ شہریوں اور خواجہ سراؤں کو پولنگ کے عمل میں ترجیح دی جائے گی ۔بیان کے مطابق ووٹ کی رازداری کا ہر حال میں خیال رکھیں ،ْ پولنگ کے مقر رہ وقت کے اختتام کے بعد بھی پولنگ سٹیشن کی حدود میں موجود ووٹر اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں۔بیان میں کہاگیا کہ پولنگ سٹیشن کی حدود میں داخلے سے پہلے ہر ووٹر کی جامہ تلاشی لی جائے گی ۔بیان کے مطابق کوئی بھی اٴْمید وار، پولنگ ایجنٹ ،مبصر یا صحافی پولنگ عملہ کے ساتھ کسی بھی قسم کی بحث مباحثہ /تکرار سے گریز کرے گا ۔بیان کے مطابق پریذائیڈنگ افسر کوموبائل رکھنے کی اجازت ہو گی۔ بیان کے مطابق پولنگ سٹیشن کے اندرماسوائے پولنگ سٹاف کے عملے کو موبائل لانے کی اجازت ہوگی ۔ان کے موبائل بند ہوں گے۔ ضرورت پڑنے پر آن کر سکیں گے ۔بیان میں کہاگیا کہ پولنگ اسٹیشن کی حدود میں داخلے سے پہلے ہر ووٹر کی جامہ تلاشی کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا کہ کوئی بھی شخص اپنے ساتھ کسی بھی قسم کا اسلحہ ،دھماکہ خیز مواد یا نامناسب چیز بشمول موبائل فون نہ لے جا سکے جو پولنگ کے عمل کو سبوتا ژکر سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.