الیکشن کمیشن کی بڑی غلطی ، این اے 60 میں انتخابات ملتوی کرنے کے اعلامیے میں تاریخ اجراء 10جولائی لکھ دی

نشاندہی پر الیکشن کمیشن کی طرف سے تاریخ درست کرکے دوبارہ22جولائی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا

اتوار 22 جولائی 2018 17:10

الیکشن کمیشن کی بڑی غلطی ، این اے 60 میں انتخابات ملتوی کرنے کے اعلامیے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 60رالپنڈی سے انتخابات ملتوی کرنے کے اعلامیے میں بڑی غلطی کرتے ہوئے تاریخ اجراء 10جولائی 2018لکھ دیا،نشاندہی پر الیکشن کمیشن کی طرف سے تاریخ درست کرکے دوبارہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے این اے 60راولپنڈی میںمسلم لیگ (ن)کے امیدوار حنیف عباسی کو ایفیڈرین کیس میں عمر قید کی سزا سنائے جانے کے بعد حلقے میں الیکشن ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا مگر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بڑی غلطی سامنے آئی جس میں اعلامیے جاری کرنے کی تاریخ10جولائی 2018تھی جس کی میڈیا نے نشاندہی کی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے تاریخ درست کرتے ہوئے 22جولائی کا اعلامیہ دوبارہ جاری کیا۔