افغانستان میں نائب صدر کے قافلے پر خود کش حملہ، 10افراد ہلاک

اتوار 22 جولائی 2018 20:10

افغانستان میں نائب صدر کے قافلے پر خود کش حملہ، 10افراد ہلاک
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نائب صدر رشید دوستم کے قافلے پر خود کش حملے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ افغانستان کے نائب صدر رشید دوستم کے خود ساختہ جلا وطنی ختم کر کے وطن واپس پہنچنے پر ہوا۔

(جاری ہے)

رشید دوستم گزشتہ برس مئی میں خود ساختہ طور پر جلاوطن ہو کر ترکی چلے گئے تھے۔

کابل پولیس ترجمان کے مطابق دھماکہ حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے داخلی دروازے پر ہوا جہاں بڑی تعداد میں لوگ رشید دوستم کا استقبال کرنے کے لیے موجود تھے۔رشید دوستم کے ترجمان بشیر احمد ترنج کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں رشید دوستم کے استقبال کے لیے آئی متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم بکتر بند گاڑی میں ہونے کی وجہ سے افغانستان کے نائب صدر محفوظ رہے۔