پنجاب بھر کے 14 دانش سکولوں کے 1332 طلبا و طالبا ت نے میٹرک کا امتحان پاس کیا

اتوار 22 جولائی 2018 21:50

چشتیاں۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) پنجاب بھر کے 14 دانش سکولوں کے 1332 طلبا و طالبا ت نے بو رڈ آ ف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن لاہور کے زیر اہتمام میٹرک کا امتحان پاس کیا جبکہ دانش بوائز سکول راجن پور کے طالب علم وسیم یسیٰن نے 1091/1100 نمبر لیکر پاکستان بھر میں ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔ تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر اہتمام دو لاکھ 32 ہزار 46 طلبا و طا لبات نے امتحان دیا۔

ایک لاکھ 74 ہزار 362 پاس ہوئے ۔ دانش سکولوںکا رزلٹ نہ صرف 100 فیصد رہا ہے بلکہ 1045 طلبا وطالبات نے اے پلس میں امتحان پاس کیا۔ دانش بوائز سکول میانوالی کے واصف شرجیل نے 1070 نمبر ، دانش بوائز سکول چشتیاں کے علی احمد نے 1068 نمبر لیکر دانش سکولز میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔

(جاری ہے)

دانش بوائز سکول چشتیاں 104 طلبا ، 97 اے پلس ، دانش گر لز سکول چشتیاں 96 طا لبات، 80 . اے پلس، دانش بوائز سکول حا صلپور89 طلبا ، 65 اے پلس ، دانش گرلز سکول حا صلپور 91 طا لبا ت ، 60 اے پلس ، دانش بوائز سکول رحیم یار خان 99 طلبا ، 81 اے پلس ، دانش گرلز سکول رحیم یار خان 106 طالبا ت ، 73 اے پلس ، دانش بوائز سکول میانوالی 102 طلبا، 78 اے پلس ، دانش گرلز سکول میا نوالی 101 طالبات ، 74 اے پلس ، دانش بوائز سکول راجن پور88 طلبا ، 76 اے پلس ، دانش گرلز سکول راجن پور 87 طالبا ت ، 57 اے پلس، دانش بوائز سکول ڈیرہ غازی خان 97 طلبا، 95 اے پلس ، دانش گر لز سکول ڈیرہ غازی خان 97 طالبا ت ، 86 اے پلس، دانش بوائز سکول اٹک88 طلبا ، 72 اے پلس ، دانش گرلز سکول اٹک 87 طالبات ، 51 اے پلس نمبر حاصل کیے ۔