Live Updates

عمران خان پہلے اپنی کارکردگی بتائیں پھر الزام لگائیں‘مصطفی نواز کھوکھر

ایمپائر کی انگلی کی حقیقت کھلنے کے بعد عمران خان کی سیاست بھی ختم کو جائے گی‘تقریر پر ردعمل

اتوار 22 جولائی 2018 23:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ عمران خان پہلے اپنی کارکردگی بتائیں پھر الزام لگائیں، افسوس کے عمران خان خود کو قومی لیڈر کہتے ہیں اور بات کرنے کا ڈھنگ نہیں سیکھے، عمران خان کی تقریر کا نوے فیصد گالم گلوچ اور الزام تراشی پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر نے عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان دس فیصد اپنی ذات پر بات کرتے ہیں، کارکردگی کا کوئی ذکر نہیں، اگر کے پی کے میں کچھ کیا ہوتا تو عمران خان گالم گلوچ کے بجائے اس کا ذکر کرتے جبکہ حیرانگی ہے کہ عمران خان کی کیسی انتخابی مہم ہے جس میں منشور کا کوئی ذکر نہیں،عمران خان بتائیں کہ اگر کے پی کے حالات اچھے ہوئے تو دوسرے صوبوں میں گئے کتنے پشتون بھائی اپنے صوبے واپس آئے۔ انہوںنے کہاکہ الزامات کی سیاست نے پنجاب میں عمران خان کے جلسوں کی کرسیاں خالی کر دی ہیں،ایمپائر کی انگلی کی حقیقت کھلنے کے بعد عمران خان کی سیاست بھی ختم کو جائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات