این بی پی کا مقصد سرمایہ کاری کے مواقعوں کو پہنچاننا اور فنانسنگ کرنا ہماری اولین ترجیحات ،بلوچستان کے ساتھ فنانسنگ کے مسئلے میں غیر منصفانہ ٹریٹمنٹ کارویہ ترک کرناہوگا،نیشنل بینک کے صدر سعیداحمدخان
پیر 23 جولائی 2018 00:30
(جاری ہے)
اس موقع پر چیمبرآف کامرس کے نائب صدر طاہر خان اچکزئی ودیگر نے نیشنل بینک کے صدر اوروفد میں شامل اراکین کو بتایاکہ چیمبرآف کامرس صوبے میں قانونی تجارت کے فروغ کیلئے کوشاں ہے بلکہ صنعت وتجارت سے وابستہ افراد کے مسائل کو حل کرنا ان کی ترجیحات ہیں ،انہوں نے کہاکہ ہمیں خوشی ہے کہ نیشنل بینک کی صوبے اور کوئٹہ میں قائم برانچز کی کارکردگی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ نکھار آرہاہے بلکہ تمام برانچز آن لائن بھی ہوچکی ہے ہم چاہتے ہیں کہ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز اور زراعت کیلئے قرضوں کو الگ الگ کیاجائے ،انہوں نے قرض حسنہ سکیم اور اسلامک موڈ آف فنانسنگ کا دائرہ کار اور برانچز میں اضافے کا بھی مطالبہ کیا اورکہاکہ نیشنل بینک ٹی آئی آر ٹرانسپورٹ کیلئے بلوچستان میں گاڑیوں کی فراہمی کا سکیم شروع کرے یا پھر اس سلسلے میں قرضہ جات دیں انہوں نے ای فارم سے متعلق بھی درپیش مشکلات سے وفد کو آگاہ کیا اور بتایاکہ انڈسٹریل ایریا میں نیشنل بینک کی شاخ کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے اس سلسلے میں فوری اقدامات اٹھائے جانے چاہیے اس موقع پر صدر نیشنل بینک آف پاکستان سعیداحمد خان کاکہناتھاکہ بینک اکیلا کچھ نہیں کرسکتاسرپلس فنڈز لینا اور اسے ضرورت مندوں کو دینا بینک کا اولین مقصد ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ہمیںکوئی تردد نہیں کہ قرضہ لینے کوئی آئے اور اسے قرضہ نہ دیاجائے ڈیپازٹ کی حفاظت اور اسے ایسی جگہ لگانا جہاں بہت زیادہ رسک نہ ہو ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان میری ترجیحات میں شامل ہے نیشنل بینک پورے ملک کا بینک ہے ،جنوری سے اب تک صورتحال میں بہت زیادہ بہتری آئی ہے تاہم مزید بہتری کی گنجائش اب بھی موجود ہے ۔انہوں نے کہاکہ بینک سروسز میں بہتری اور صنعت وتجارت سے وابستہ افراد کو درپیش مشکلات کے خاتمے کیلئے بینک کو وقت درکار ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں معلوم ہے کہ صوبے میں قائم 84بینک برانچز میں سے صرف 7میں زرعی فنانسنگ کیلئے افسران موجود ہیں ،سرمایہ کاری کے مواقعوں کو پہنچاننا اور وہاں فنانسنگ کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے ساتھ فنانسنگ کے معاملے میں غیر منصفانہ رویہ نہیں ہوناچاہیے میں صوبے کے ساتھ فنانسنگ کے معاملے میں بہتر انداز میں کام کرنے کا حامی ہوں ،انہوں نے کہاکہ ٹی آئی آر ٹرانسپورٹ سسٹم کیلئے گاڑیوں اور قرضوں کی فراہمی کے تجویز کو ہم نے نوٹ کرلیاہے اس سلسلے میں کام کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ ای فارم کے اجراء گراک کیلئے ڈالرز اور دیگر مسائل کو حل کرنے کی بھی کوشش کی جائیگی ۔اس موقع پر نیشنل بینک آف پاکستان کے ریجنل ہیڈسلطان جعفر نے بتایاکہ کوئٹہ شہر میں دومزید برانچز کے قیام کیلئے کام جاری ہے بلکہ فلور ملز کی صنعت ودیگر سے وابستہ افراد کو سہولیات دینے کیلئے بھی کوششیں کی جارہی ہے تقریب کے آخر میں چیمبرآف کامرس کی جانب سے نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر کو یادگاری شیلڈ پیش کیاگیا۔مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.