امریکا کے شہر سان ڈیگو میں کامک کون میلہ شروع ہوگیا

کامک کتابوں، سائنس فکشن کرداروں کی تشہیر کے لئے 1970ء میں شروع ہوا، یہ میلہ اب چار دن جاری رہے گا

پیر 23 جولائی 2018 12:14

امریکا کے شہر سان ڈیگو میں کامک کون میلہ شروع ہوگیا
سان ڈیگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) کتابی کردار، سپر ہیروز، امریکا کے شہر سان ڈیگو میں کامک کون Comic-Con میلہ شروع ہو گیا، لوگ اپنے پسندیدہ کرداروں کا روپ بھر کر شریک ہوئے۔انچاسواں سالانہ کامک کون امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیگو میں شروع ہو گیا، اپنے پسندیدہ کرداروں کا روپ دھارے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔

(جاری ہے)

کامک کتابوں، سائنس فکشن کرداروں کی تشہیر کے لئے 1970ء میں شروع ہوا، یہ میلہ اب چار دن جاری رہے گا۔ منتظمین کو توقع ہے کہ اس بار دنیا بھر سے ایک لاکھ تیس ہزار لوگ اسے دیکھنے آئیں گے۔ڈزنی، مارول، تونٹیتھ سنچری فاکس اور وارنر برادرز کے سائنس فکشن سپر ہیروز کردار توجہ کا مرکز ہیں۔ اس برس پہلی بار کینیڈا، جاپان، سپین، بھارت، ہالینڈ اور میکسیکو کومک کون میں اپنے کرداروں اور اشیاء کی نمائش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :