کاشتکاروں کو روانہہ، جوار ، باجرے کی کاشت یقینی بنانے کی ہدایت

پیر 23 جولائی 2018 14:11

فیصل آباد۔23جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) روانہہ ، جوار ، باجرہ موسم گرماکے اہم چارہ جات ہونے سمیت پانی کی کمی بہتر طور پر برداشت کرسکتے ہیںلہٰذا فصلوںکو اناج اور چارے کے طور پر استعمال کرنے کیلئے کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ رقبہ پر روانہہ، جوار ، باجرے کی کاشت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔زرعی ماہرین نے بتایا کہ باجرہ ، جوار اورروانہہ موسم گرما کے اہم چارہ جات ہیں جو پانی کی کمی کو دوسرے چارہ جات کی نسبت بہتر طور پر برداشت کر سکتے ہے۔

انہوںنے کہاکہ یہ فصلیںاناج اور چارے دونوں کیلئے کاشت کی جاتی ہیںجبکہ ان میں خشک سالی برداشت کرنے کی صلاحیت دوسری فصلوں کے مقابلے میں زیادہ ہے جس کی وجہ سے یہ سبز چارے اور دانے کی پیداوار اور کم بارش والے علاقو ںمیںدیگر خوردنی اجناس سے زیادہ ہو تے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ جوارکا غلہ مرغیوں کیلئے بہترین خوراک ہے جبکہ لوبیا کا چارہ لذیز ہونے کے ساتھ ساتھ زود ہضم بھی ہوتا ہے اور دودھ دینے والے جانوروں با لخصوص بھینس کیلئے بے حد مفید ہے۔

انہوںنے بتایاکہ اسکا دانہ بھی بے حد مقوی اور لذیز ہوتاہے اور پاکستان سمیت بہت سے ممالک میں لوگ اسے بڑے شوق سے کھاتے ہیں کیونکہ یہ پروٹین سے بھر پور ہوتا ہے۔انہوںنے بتایاکہ اس فصل کی بڑھوتری میں مون سون کی بارشوں کا بڑا عمل دخل ہے جبکہ روانہہ کی چارے کیلئے کاشت کی ہوئی فصل 60 سی70 دن میں تیار ہو جاتی ہے۔انہوںنے کہاکہ کاشتکار باجرہ اور جوار کی کاشت کیلئے اچھے نکاس والی ہلکی میرا زمین کا انتخاب کریں۔