صومالیہ، دہشت گرد تنظیم الشباب کا فوجی بیس پر حملہ،27فوجی جاں بحق

پیر 23 جولائی 2018 16:41

موغا دیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) صومالیہ میں الشباب نامی دہشت گرد تنظیم نے فوجی بیس پر خودکش حملہ کر کے 27فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صومالیہ میں انتہا پسند گروپ الشباب کی ایک کارروائی کے نتیجے میں ستائیس فوجی مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی حکام نے پیر کے دن بتایا کہ جنگجوں نے جنوبی علاقے میں واقع ایک فوجی بیس پر کار سے خود کش بم حملہ کیا، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔

اس شدت پسند گروہ نے دعوی کیا ہے کہ بم دھماکے کے بعد چھائونی پر حملہ کیا گیا اور ستائیس فوجیوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ مزید کہا گیا ہے کہ اس کارروائی کی وجہ سے متعدد فوجی فرار بھی ہو گئے۔ الشباب نامی گروہ اس افریقی ملک میں ماضی میں بھی حملے کرتا رہا ہے۔