نگران وزیراعظم نے پاکستان مانومنٹ میں تاریخی اہمیت کی حامل ونٹیج کاروں کی نمائش کا افتتاح کردیا
جسٹس (ر)ناصر الملک کا تاریخی کاروں کی نیلامی کی بحالی اور تحفظ کا فیصلہ، انہیں میوزیم میں رکھنے کا حکم
پیر 23 جولائی 2018 16:41
(جاری ہے)
وزیراعظم جسٹس(ر) ناصر الملک نے ان تاریخی کاروں کی نیلامی کی بحالی اور تحفظ کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں میوزیم میں رکھنے کا حکم دیا جبکہ اس سے پہلے انہیں نیلام کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔
عجائب گھر کے دورہ کے دوران وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ ان کاروں کی نمائش سے نوجوانوں اور آئندہ نسلوں کو پاکستان کی تاریخ اور دورہ کرنے والی بین الاقوامی شخصیات کی مہمان نوازی کی روایت کے بارے میں آگاہی ہوگی۔ وزیراعظم نے میوزیم کا دورہ کیا اور ونٹیج کاروں میں گہری دلچسپی لی۔ وزیراعظم نے انہیں قومی تاریخ کے ایک اہم جزو قرار دیا۔ بعد ازاں ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ شاہیرہ شاہد نے بتایا کہ حکاس پرائیویٹ لمیٹڈ نے گراں قدر قومی ورثہ کو تحفظ فراہم کرنے کے جذبہ کے تحت ان شاندار کاروں کو رضاکارانہ طور پر بحال کیا ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ تاریخی ورثہ کی حامل یہ کاریں اس منفرد میوزیم میں وزیٹرز کی توجہ کا محور ہوں گی۔ مرسڈیز پل مین ایس 600 کار 1970میں بنائی گئی اور حکومت پاکستان نے اسے اسی سال درآمد کیا اور اس وقت کے صدر جنرل یحیی خان اور وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے زیر استعمال رہی۔ اس کار کو استعمال کرنے والی نمایاں شخصیات غیر ملکی شخصیات میں فلسطین کے صدر یاسرعرفات، مصر کے صدر انور سادات، لیبیا کے صدر کرنل معمر قذافی، سعودی عرب کے شاہ فیصل بن عبدالعزیز اور دیگر ممتاز عالمی رہنما شامل ہیں۔ رولز رائس سلور شیڈو 1976میں تیار کی گئی اور یہ شاہ خالد بن عبدالعزیز نے اس وقت کے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو تحفہ کے طور پر پیش کی تھی۔ یہ اس وقت کی وزیراعظم بے نظیر بھٹو، پرنس کریم آغا خان، سعودی عرب کے شاہ خالد بن عبدالعزیز، یو اے ای کے رہنما شیخ سلطان بن النہیان، شہزادی ڈیانا، باکسر محمد علی اور چین، جاپان، تھائی لینڈ، بنگلہ دیش اور نیپال کے رہنماں کے استعمال میں رہی۔ قبل ازیں وزیراعظم آفس ان کاروں کو 22 جون کو نیلام کرنے کا ارادہ رکھتا تھا تاہم جب اس معاملے کو نگران وزیراعظم کے علم میں لایا گیا تو انہوں نے نیلامی منسوخ کر کے ہدایت کی کہ یہ تاریخی کاریں میوزیم میں رکھی جائیں۔ واضح رہے کہ کاروں کے شوقین حارث عزیز، کریم یوسف اور معین عباس نے اس معاملے کو اجاگر کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا اور 19 جون کو کابینہ سیکریٹری کو نیلامی کی منسوخی کے لئے مراسلہ بھی بھیجا تھا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.