روپے کی بے قدری جاری، ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
ہفتے کے پہلے کاروباری روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپے اضافے کے ساتھ 131 روپے ہو گئی
پیر 23 جولائی 2018 17:43
(جاری ہے)
گزشتہ کئی روز سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قدر میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا تھا اور ڈالر 130 روپے تک پہنچ گیا تھا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 129.70 سے بڑھ کر 130 روپے تک پہنچ گئی تھی۔کرنسی ڈیلرزکا کہنا ہے کہ ڈالر کی طلب میں اچانک اضافہ ہونے سے اس کی قدر بھی بڑھ گئی ہے، آثار ایسے نظر آ رہے ہیں کہ اس کی قدر میں اضافہ نہ صرف بر قرار رہے گا بلکہ اس میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں حیران کن اضافے سے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا جب کہ پاکستان کی معاشی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان تیل، ایل این جی، کھانے کی اشیا، زرعی اشیا، کوکنگ آئل سمیت کئی چیزیں درآمد کر رہا ہے، اس کے علاوہ سی پیک کے پروجیکٹس کے حوالے سے مشینری بھی درآمد کی جا رہی ہے جس کے باعث ڈالر کی قدر میں اضافہ قدرتی ہے لیکن اگر پاکستان نے اپنا امپورٹ بل کم کرنے کی کوشش نہ کی اور برآمدات میں اضافہ نہ کیا، پیداواری لاگت کو کم کر کے برآمدات کے لیے اپنی مصنوعات کو عالمی منڈی میں مزید مسابقانہ نہ بنایا اور بنیادی معاشی اصلاحات نہ کیں تو صورت حال ایسی ہی رہے گی۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ
-
ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین
-
شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا
-
بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.