جیالے پولنگ اسٹیشنوں پر پہرہ دیں قربانیاں دینے والے کارکن پارٹی کے ہیرو ہیں، آصف زرداری

پیر 23 جولائی 2018 19:18

جیالے پولنگ اسٹیشنوں پر پہرہ دیں قربانیاں دینے والے کارکن پارٹی کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2018ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کا رکنوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیالے پولنگ اسٹیشنوں پر پہرہ دیں قربانیاں دینے والے کارکن پارٹی کے ہیرو ہیں پیر کے روز اپنے جاری بیان میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے انتخابی مہم کے دوران پارٹی کارکنوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکن یاسر کھلواڑ کی شہادت پر افسو ہوا ہے اللہ پاک اس کی مغفرت فرمائیں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے مخالفوں کو شکست نظر آرہی ہے حکومت پیپلزپارٹی کے کارکنوں پر حملے کرنے والوں کو گرفتار کریں مہم انشاء اللہ انتخابات میں ووٹ کے ذریعے مخالفین کو شکست سے دو چار کریں گے انہوں نے کہا کہ پارٹی کے لیے جان قربان کرنیوالے اصل ہیرو ہیں جیالے صبر کا دامن کبھی بھی ہاتھ سے نہ چھوڑیں