اسد عمر کا این اے 54کے 13حساس پولنگ سٹیشنوں کو حساس ترین قرار دینے کا مطالبہ

پیر 23 جولائی 2018 22:22

اسد عمر کا این اے 54کے 13حساس پولنگ سٹیشنوں کو حساس ترین قرار دینے کا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد کے حلقے این اے 54کے 13حساس پولنگ سٹیشنوں کو حساس ترین قرار دینے کا مطالبہ کر دیا ہے ،پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو تحریری درخواست جمع کرا دی گئی درخواست کے مطابق حلقہ این اے 54 کے 13 پولنگ سٹیشنز کو حساس ترین قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے درخواست کے مطابق آمن و آمان کے خدشات کے پیش نظر پولنگ سٹیشنزکو حساس قرار دیا جائے درخواست میں میرہ سنبل جعفر یونین کونسل اور یوسی بڈھانہ کلاں کے 2، 2 پولنگ سٹیشنز کی نشاندہی کی گئی ہے یوسی ترنول کے 4، شاہ اللہ دتہ اور گولڑہ کے 2، 2 اور یونین کونسل سنگجانی کا 1 پولنگ اسٹیشن بھی حساس ترین قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔

۔۔۔اعجاز خان