ملکی وسائل سے مزید استفادہ کیلئے اقدامات کئے جائیں، بجلی کی پیداوار کیلئے درآمدی ایندھن پر انحصار کم کیا جائے،
بجلی کی پیداوار میں اضافہ اور سستی بجلی کے حصول کیلئے درآمدی ایندھن پر خرچ ہونے والا قیمتی زرمبادلہ بچایا جا سکے ْوفاقی وزیر توانائی بیرسٹر سید علی ظفر کا پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ کے اجلاس سے خطاب
پیر 23 جولائی 2018 22:24
(جاری ہے)
اجلاس میں پی پی آئی بی کو ہدایت کی گئی کہ سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کی جائے اور بجلی کی پیداوار کے منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں تاکہ توانائی کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔
پی پی آئی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر شاہجہاں مرزا نے اجلاس کو پی پی آئی بی کے مختلف منصوبوں کے بارے میں تفصیل کے ساتھ آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پن بجلی، کوئلہ سمیت مختلف منصوبوں پر کام تیزی کے ساتھ آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پن بجلی کے دو سے تین منصوبوں کیلئے مسابقتی بولی کا انتظام کیا جائے گا اور یہ منصوبے بنائو، چلائو اور منتقل کرو، کی بنیاد پر کام کریں گے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 4950 میگاواٹ کے تھر کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے مختلف مراحل میں ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کوئلہ سے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔ پی پی آئی بی 8200 میگاواٹ کے 9 منصوبے رواں سال کے آخر تک مکمل کر لے گا جبکہ 14 ہزار میگاواٹ کے منصوبے 2021ء تک پیداوار شروع کر دیں گے جن میں سے 6421 میگاواٹ کے منصوبوں سے پیداوار پہلے ہی شروع ہو چکی ہے جو قومی گرڈ میں شامل کر دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر توانائی نے پی پی آئی بی کی کارکردگی کو سراہا اور منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.