Live Updates

حیدرآباد، زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈال کردنیا بھر میں پاکستان کے امیج کو بہتر بنائیں، کیومحمد حاکم

پیر 23 جولائی 2018 23:09

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے حلقہ 227سے نامزد اُمیدوار کیومحمد حاکم نے کہا ہے کہ عوام 25جولائی کی صبح ووٹ ڈالنے کیلئے گھروں سے نکلیں اور زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈال کردنیا بھر میں پاکستان کے امیج کو بہتر بنائیں۔ جتنے کامیاب اور پرامن انتخاب ہوں گے اتنے ہی دشمن ناکام ہوں گے۔

(جاری ہے)

حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیو محمدحاکم نے کہا کہ جنرل الیکشن جو ملک کے اہم ترین الیکشن ہیں اور انہیں بین الاقوامی سازش کے تحت سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان بالخصوص حیدرآباد میں این اے 227 کے ووٹرز کسی کی باتوں پر دھیان نہ دیں اور ووٹ ڈالنے کیلئے ضرور نکلیں ۔ کیونکہ جتنی ووٹ ڈلیں گے اس سے اس ملک کا امیج بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ حیدرآباد کے شہری تبدیلی کے خواہاں ہیں ۔ عوام پی ٹی آئی کو چانس دینا چاہتی ہے۔ عمران خان نے ملک میں تبدیلی لانے کی جو کوشش کی ہے وہ قابل ستائش ہے۔ عمران خان نے کرپٹ اور ملک کو لوٹنے والوں کو بے نقاب کیا ۔ سابقہ حکمرانوں نے ادارے مفلوج کردیئے تو لوگ بڑی تیزی سے مایوسی کی طرف جارہے تھے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات