پپیتا جگرکے امراض سے تحفظ فراہم کرتاہے، ماہرین صحت

منگل 24 جولائی 2018 12:46

پپیتا جگرکے امراض سے تحفظ فراہم کرتاہے، ماہرین صحت
قصور۔24جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2018ء)پپیتا جگرکے امراض کے علاوہ ہزاروں بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتاہے۔ ماہرین صحت نے کہا ہے کہ پپیتا میں وٹامنزاے اور سی کے علاوہ بے شمار معدنیات پائی جاتی ہیں جو نہ صرف کینسر جیسے مرض سے تحفظ فراہم کرتی ہیں بلکہ پیٹ کے امراض سے تحفظ اور دل کے دورہ کے امکانات بھی کم کرنے میں معاون ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پپیتا جگر کے امراض سے تحفظ فراہم کرنے کے علاوہ انسانی جسم کو دیگرکئی مختلف امراض سے بھی بچاتاہے۔