ماحولیاتی آلودگی خواتین میں چھاتی کے سرطان کے خطرات میں اضافے سبب بنتی ہے،

کینیڈا کے طبی ماہرین کی تحقیق

منگل 24 جولائی 2018 13:45

اوٹاوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2018ء) کینیڈا کے طبی ماہرین نے کہا ہے کہ زیادہ ماحولیاتی آلودگی والے علاقوں کی نوجوان خواتین میں کم آلودگی والے علاقوں کی خواتین کے مقابلے میں سرطان لاحقہونے کا خطرہ 30 فیصد زیادہ ہے۔کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا کی کارلیٹن یونیورسٹی کے شعبہ ہیلتھ سائنسز کے تحقیق دان ڈاکٹر پال ویلے نیو کی زیر ِ قیادت کی ٹیم نے بیس برس تک تقریباً 90 ہزار کینیڈین خواتین کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس تحقیق کے نتیجے کے مطابق ماحولیاتی آلودگی زیادہ ہونے والے علاقوں کی نوجوان خواتین میں کم آلودگی والے علاقوں کی مکین خواتین کے مقابلے میں سرطان لاحق ہونے کا خطرہ تیس فیصد زیادہ ہے۔ڈاکٹر ویلینیو کہنا ہے کہ ہم نے آلودگی اور چھاتی کے سرطان کے درمیان تعلق کا پتہ چلایا ہے۔اس سے قبل کی تحقیقات میں ماحولیاتی آلودگی کے فالج، امراض قلب اور پھیپھڑوں کے سرطان جیسے امراض کا موجب ہونے کے نتائج برآمد ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :