نوشہرہ میںودقومی اور پانچ صوبائی حلقوں کے لیے الیکشن میٹریل کی ترسیل کاکام مکمل

منگل 24 جولائی 2018 22:14

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2018ء) نوشہرہ میںودقومی اور پانچ صوبائی حلقوں کے لیے الیکشن میٹریل کی ترسیل کاکام پاک فوج کی نگرانی میںپولنگ اسٹیشنوں تک پہنچانے کاکام مکمل کرلیاگیا۔جو متعلقہ پولنگ اسٹیشن تک پہنچا دیاگیا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفسیر ڈسٹرکٹ جج نصراللہ خان گنڈا پور نے گورنمنٹ گرلز ڈگر کالج نوشہرہ میں الیکشن میٹریل کی ترسیل کے موقع پر میڈیا اور اخبار نویسیوں کو تفصیلات بیان کررہے تھے۔

اس موقع پر ریٹرنگ افیسر این اے 25 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دوست محمد خان، ریٹرنگ افیسر این ای26 حق نواز خان ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ذوالفقار بھی موجود تھے ۔انھوں نے کہا کہ گرلز ڈگری کالج نوشہرہ میں ضلع بھر کے 572 پولنگ اسٹیشن کو الیکشن کے مواد کی ترسیل کا کام مکمل ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تمام مرد وخواتین پریزائڈنگ افسیر کو بلٹ بکس بلٹ پیپر اور دیگر الیکشن میٹریل فراہم کردیاگیا جبکہ پاک فوج کی نگرانی میں پولنگ عملے کو ان کے متعلقہ پولنگ اسٹیشن پہنچانے کا کام بھی مکمل ہوگیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں کو شام تک عملہ پہنچ گیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پولنگ میٹریل کی تقسیم کے لیے نوشہرہ گرلز ڈگری کالج میں پانچ پوائنٹس قائم کیے گئے تھے جس میں قومی اور صوبائی حلقوں کے لیے الیکشن میٹریل متعلقہ ججز کے نگرانی میںپرائزیڈنگ افیسرز کے حوالے کردیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔انھوں نے کہا کہ یہ ایک ٹیم ورک کا نتجہ ہے کہ الیکشن میٹریل کی تقسیم کا کام بخیر وخوبی سرانجام دیاگیا۔ جس کے لئے ضلع انتظامیہ، پولیس اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انھوںنے کہا کہ الیکشن میٹریل کی تقسیم کا مرحلہ صبح سات بجے سے شروع کیا گیا۔ اور بلاتعطل دو بجے تک جاری رہا۔