الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے حلقوں این اے 25 اور این اے 28 سے بیلٹ پیپرز باہر لانے کے معاملے کا نوٹس لے لیا

بدھ 25 جولائی 2018 16:36

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے حلقوں این اے 25 اور این اے 28 سے بیلٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے حلقوں این اے 25 اور این اے 28 سے بیلٹ پیپرز باہر لانے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق بیلٹ پیپرز باہر لانا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے اور متعلقہ ڈی آر اوز سے رابطہ کرکے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔