پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالنے آیا شخص انتقال کرگیا

بدھ 25 جولائی 2018 21:34

کبیر والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2018ء) خانیوال کی تحصیل کبیروالہ میں جمال کے پولنگ اسٹیشن میں ووٹر دل کے عارضے میں مبتلا ہوکر وفات پاگئے۔

(جاری ہے)

پولنگ اسٹیشن میں اپنے حق رائے دہی کے استعمال کرنے کے لیے آئے ووٹر پولنگ اسٹیشن میں ہی ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئے۔وٹر کی شناخت منظور حسین کے نام سے کی گئی ہے۔منظور حسین این اے 150 میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے پہنچے تھے۔

متعلقہ عنوان :