این اے 31 پشاور۔5 سے پاکستان تحریک انصاف کے شوکت علی 87 ہزار 895 ووٹ حاصل کر کے کامیاب،

اے این پی کے حاجی غلام احمد بلور 42 ہزار 476 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے، غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج

جمعرات 26 جولائی 2018 14:31

این اے 31 پشاور۔5 سے پاکستان تحریک انصاف کے شوکت علی 87 ہزار 895 ووٹ حاصل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 31 پشاور 5 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شوکت علی 87 ہزار 895 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار حاجی غلام احمد بلور 42 ہزار 476 ووٹ حاصل کر کے دوسرے جبکہ متحدہ مجلس عمل کے امیدوار محمد صادق الرحمن پراچہ 11 ہزار 657 ووٹ حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 3,90,211 ہے جبکہ1,64,680 ووٹ کاسٹ ہوئے، ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 42.20 فیصد رہی۔