یہ جھوٹ ہے ، ہندی سینما کے ولن اتنی اچھی شخصیت کے مالک نہیں ہوتے
پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے خطاب پر بھارتی ڈائریکٹر کا تمسخرانہ ٹویٹ
سمیرا فقیرحسین جمعرات 26 جولائی 2018 19:02
(جاری ہے)
عمران خان کے اس بیان نے بھارتی ٹی وی چینلز کی توجہ حاصل کر لی۔
بھارتی انڈسٹری کے ایک ڈائریکٹر راجہ سین نے عمران خان کے اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ جھوٹ ہے، کیونکہ ہندی سینما میں کبھی کوئی ولن اتنا خوبصورت نہیں ہوتا۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے خطاب کو جہاں پاکستانی قوم نے سراہا وہیں اس خطاب کو عالمی میڈیا میں بھی پذیرائی ملی۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپے پیغام میں رشی کپور نے کہا کہ عمران خان نے بہت اچھی باتیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے پاک بھارت تعلقات پر جو کچھ بھی کہا میں بھی ٹی وی چینلز پر وہی کہتا آ رہا ہوں۔ میں اُمید کرتا ہوں کہ آپ اپنے ''ملک'' کا میرے ''ملک'' سے تعلق بہتر بناسکیں۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے پہلا پالیسی خطاب کیا جس میں انہوں نے پاک بھارت تعلقات پر بھی بات کی۔ پالیسی خطاب میں عمران خان نے کہا کہ مجھے ہندوستان کے بارے مجھے افسوس ہوا کہ جیسے انہوں نے الیکشن میں میرے خلاف رپورٹ کیا اور میرے بارے میں غلط تاثر دیا۔ میں وہ پاکستانی ہوں جس کی سب سے زیادہ ہندوستان میں واقفیت ہے۔ ہم غربت ختم کرنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تجارت کریں گے۔بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارے درمیان بڑا ایشو کشمیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی لیڈرشپ ہمارے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے تو ہم بھی تیار ہیں۔ میں ہندوستان کو کہتا ہوں کہ آپ ایک قدم بڑھائیں ہم دو قدم آپ کی طرف بڑھائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.