حلقہ این اے 134 لاہور XII سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رانا مبشر اقبال 76 ہزار 291 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے‘غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعہ 27 جولائی 2018 03:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 134 لاہور XII سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رانا مبشر اقبال 76 ہزار 291 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ملک ظہیر عباس45 ہزار 991 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے محمد عرفان شہکی 9 ہزار 901 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 53.40 فیصد رہی۔