قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 231 سجاول سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سید ایاز علی شیرازی 1 لاکھ 29 ہزار 980 ووٹ لے کر کامیاب

جمعہ 27 جولائی 2018 08:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 231 سجاول سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سید ایاز علی شیرازی 1 لاکھ 29 ہزار 980 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق متحدہ مجلس عمل کے مولوی محمد صالح الحداد11 ہزار 177 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ آزاد امیدوار عبدالرحمان ملاح 3447 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 45.89 فیصد رہی۔