فلم ’’مغل‘‘ آئندہ سال کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی

جمعہ 27 جولائی 2018 13:10

فلم ’’مغل‘‘ آئندہ سال کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) بالی وڈ فلم ’’مغل‘‘ آئندہ سال ریلیز کی جائے گی ۔ذرائع ابلاغ کے مظابق عامرخان پروڈکشنز کی فلم ’’مغل‘‘ کی نمائش آئندہ سال کرسمس کے موقع پر کرے گی ۔

(جاری ہے)

فلم ’’مغل‘‘ آنجہانی گلوکار گلشن کمار کی زندگی پر مبنی ہوگی ،فلم کے رائٹر اور ہدایتکار سبھاش کپور ہوں گے جبکہ فلم کی عکس بندی اگلے سال کے آغاز میں شروع کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :