حلقہ این اے 216 سانگھڑ II سے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی شازیہ جنت مری 80 ہزار 752 ووٹ لے کر کامیاب قرار ،غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعہ 27 جولائی 2018 21:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 216 سانگھڑ II سے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی شازیہ جنت مری 80 ہزار 752 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائی ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے کشن چند پاروانی 70 ہزار 436 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ آزاد امیدوار جام نفیس علی خان 2 ہزار 755 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 57.62 فیصد رہی۔