کراچی، این اے 239 سے متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے خواجہ سہیل منصور نے انتخابی نتائج کو چیلنج کردیا

جمعہ 27 جولائی 2018 21:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2018ء) این اے 239 سے متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے خواجہ سہیل منصور نے انتخابی نتائج کو چیلنج کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم پاکستان کے خواجہ سہیل منصور نے این اے 239 کے نتائج کو چیلنج کردیا ہے اور ریٹرننگ آفیسر کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست جمع کرادی ہے۔درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ میرے الیکشن ایجنٹ کے سامنے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے۔واضح رہے کہ خواجہ سہیل منصور کو 363 ووٹوں کے فرق سے تحریک انصاف کے امیدوار سے شکست ہوئی ہے۔#