بوریوالا،نا معلوم افراد کی فائرنگ سے 22سالہ نو جوان قتل

جمعہ 27 جولائی 2018 22:52

بوریوالا،نا معلوم افراد کی فائرنگ سے 22سالہ نو جوان قتل
بوریوالا۔27جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے 22سالہ نو جوان کو قتل کردیا، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 307 ای بی کے رہائشی میر عالم محمد اجمل کا22سالہ بیٹا گزشتہ روز گائوں سے باہر اپنے احاطہ میں موجود تھا کہ نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا ، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :