ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی اسامیوں کیلئے ابتدائی ٹیسٹ 11 اگست کو ہوں گے

جمعہ 27 جولائی 2018 23:07

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج B-20 کی اسا میوں کیلئے ابتدائی ٹیسٹ 11 اگست 2018ء کو ہائی کورٹ آف سندھ کراچی کے لان میں ہوں گے۔ ابتدائی ٹیسٹ کیلئے اہل امیدواروں کو کال لیٹر ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی سی ایڈیشنل ایم آئی ٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں امیدواروں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ ٹیسٹ کے لئے مقررہ تاریخ کو 9:30 بجے تک صبح امتحانی ہال میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں اس کے بعد کسی بھی امیدوار کو امتحانی ہال میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ وہ امیدوار جنہوں نے کم از کم 60 فیصد نمبر حاصل کئے ہیں وہ دوسرے تحریری امتحان کے اہل ہوں گے جو کہ بالترتیب یکم ستمبر اور 2 ستمبر 2018ء کو منعقد ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :