Live Updates

عدام انتخابات میں پارٹی کی بد ترین شکست ، دلبرداشتہ ہو کر پارٹی کی سربراہی چھوڑ دی

ہاجرقومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد انتخابی نتائج سے دلبرداشتہ ہو کر مستعفی ہو گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 28 جولائی 2018 11:53

عدام انتخابات میں پارٹی کی بد ترین شکست ، دلبرداشتہ ہو کر پارٹی کی سربراہی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جولائی 2018ء) : عام انتخابات 2018ء میں پاکستان تحریک انصاف نے واضح برتری حاصل کی اور عام انتخابات میں کئی جماعتوں کو نکال باہر کیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے کئی سیاسی رہنماؤں اور قومی اسمبلی کے کئی اہم حلقوں میں کلین سویپ کیا جس پر سیاسی حریفوں نے الیکشن میں دھاندلی ہونے کا الزام عائد کردیا۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات میں دھاندلی ہونے کے اس الزام کو مسترد کر دیا۔

انتخابی نتائج پر جہاں سیاسی جماعتوں کی جانب سے دھاندلی کا الزام عائد کیا جا رہا ہے وہیں ایک سیاسی جماعت کے سربراہ نے انتخابی نتائج سے دلبرداشتہ ہو کر اپنی جماعت کی سربراہی ہی چھوڑ دی۔ تفصیلات کے مطابق مہاجرقومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے انتخابی نتائج سے دلبرداشتہ ہو کر پارٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا ۔

(جاری ہے)

گذشتہ روزکراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مہاجرقومی موومنٹ کے چیئرمین آفا ق احمد نے کہا کہ عام انتخابات 2018ء جیسی مثال کہیں اور نہیں ملتی، یہ الیکشن اپنی مثال آپ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات 2018ء میں بہت ساری انجنئیرنگ کی گئی۔ لیکن ہم خود بھی الیکشن کے حوالے سے کی گئی سازشوں کو ناکام بنانے میں ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان مجھ سے بہتر چیئرمین منتخب کرلیں ۔ میں نے جو پچھلی نیوز کانفرنس میں کہا تھا وہ سچ ثابت ہوا ہے۔ میں نے کہا تھا یہ کنٹرولڈ انتخابات ہیں لیکن پھربھی اس کے باوجود ہم نے الیکشن 2018ء میں حصہ لیا اور انتخاب لڑا۔ آفا ق احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان نے انقلابی تبدیلوں کاوعدہ کیا ہے ، عمران خان نے اپنے خطاب میں جو وعدے کیے ہیں، اگر وہ اپنے ان وعدوں پرعمل کریں گے توہم ان سے مکمل تعاون کریں گے اور ان کا ساتھ دیں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات