یورپین کانگریس آف اوہیسٹی نے لڑکوں میں موٹاپے کو خطرناک قرار دیدیا

ہفتہ 28 جولائی 2018 12:41

یورپین کانگریس آف اوہیسٹی نے لڑکوں میں موٹاپے کو خطرناک قرار دیدیا
قصور۔28جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2018ء) یورپین کانگریس آف اوہیسٹی نے لڑکوں میں موٹاپے کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ زائدالوزن لڑکوں کو ان کے دبلے دوستوں کی نسبت کولون یا بائول (بڑی آنت)کا کینسر لاحق ہونے کا خطرہ ہوتاہے جو کہ بالغ عمرکے افردامیں لاحق ہونیوالا چوتھابڑاکینسرہے ۔

(جاری ہے)

ماہرین نے کہاہے کہ ایسے لڑکے جو اپنا وزن نوعمری میں ہی کم کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں وہ کولون کینسر سے محفوظ ہوسکتے ہیں۔

یورپین کانگریس آف اوہیستی جو کہ پرتگال کے مقام پورٹومیں قائم ہے کہ سائنسدانوں کیمطابق انہوں نے یہ تحقیق سکول کے لڑکوں پر کی جن میں سے موٹاپے کے شکار ہونیوالے 700 سے زائدلڑکوں کو 25سال کی عمر تک پہنچنے پر کولون کینسرلاحق ہوا۔انہوں نے بتایا کہ مردوں میں نوجوانی اور درمیانی عمرمیں موٹاپا بڑی آنت کے کینسرکا خطرہ دوگنا کردیتاہے۔