چکنائی بھرے مرغن کھانے مختلف امراض کا باعث بنتے ہیں،ماہر ین

ہفتہ 28 جولائی 2018 12:41

چکنائی بھرے مرغن کھانے مختلف امراض کا باعث بنتے ہیں،ماہر ین
قصور۔28جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2018ء) جرمن ماہرین صحت کا کہناہے کہ چکنائیوں بھرے مرغن کھانے جگرمیں چربی جمع کرکے مختلف امراض کا باعث بنتے ہیں۔

(جاری ہے)

برلن یونیورسٹی کے غذائی ماہرین نے خبردار کیاہے کہ اگرمعمول کے کھانوں میں چکنائیوں بھرے مرغن کھانے زیادہ ہونے سے جگر میں چربی جمع ہوتی رہتی ہے جوجگرکے امراض سمیت مختلف بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔ چکنائیوں سے بھراصرف ایک کھانا بھی جگر پراثراندازہوکر اس میں انسولین کی حساسیت اورمیٹابولزم کو تبدیل کردیتاہے ۔ماہرین کاکہناہے کہ روزوں کے دوران ایسے کھانوں کا معدے پر جلد اثر ہوتاہے جوصحت کے لئے مضرہے۔

متعلقہ عنوان :