وٹامن سی وزن کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتاہے، ماہرین صحت

ہفتہ 28 جولائی 2018 12:41

وٹامن سی وزن کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتاہے، ماہرین صحت
قصور۔28جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2018ء) جرمن ماہرین صحت نے کہاہے کہ وٹامن سی وزن کو کنٹرول کرنے سمیت بلڈپریشر کو کنٹرول کرنے‘ اعصابی تنائو ‘ہڈیوں ‘ناخنوں کی کمزوری‘الرجی اورخشک جلد سے بچائو میں اہم کردار ادا کرتاہے‘سردی کے موسم میں نزلہ زکام ایک عام بیماری تصورکی جاتی ہے وٹامن سی کے معتدل استعمال سے نزلہ زکام سے بچاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

وٹامن سی کو بھی اعتدال میں رہ کر استعمال کرناچاہئیے جس طرح ہرچیز کے فائدے بھی ہوتے ہیں اسی طرح نقصانات بھی ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :